عون چوہدری نے فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کے کامیاب تجربے پر پاکستان آرمی، سائنسدانوں، اور انجینئرز کو مبارکباد دی، جنہوں نے اس کامیاب لانچنگ کو یقینی بنایا۔ فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ جدید ترین نیوی گیشن سسٹم، منفرد رفتار اور قابل عمل خصوصیات کا حامل ہے۔
عون چوہدری نے مزید کہا: پاکستان آرمی، سائنسدان اور انجینئرز ملکی سلامتی کے ضامن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے جن کی وجہ سے آج پاکستان محفوظ ہے۔