صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیر برائے نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ، عبد العلیم خان نے پی پی 149 میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا، جس میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی اور رکن قومی اسمبلی، عون چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کے ضمنی انتخاب کے امیدوار علی پرویز ملک اور پی پی 149 سے آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار شعیب صدیقی بھی موجود تھے۔ حلقے کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور اہل علاقہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ عبد العلیم خان اور عون چوہدری نے علی پرویز ملک اور شعیب صدیقی کو بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جیت انشاءاللہ استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ہو گی اور ہم اپنے منشور کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔