رہنما استحکام پاکستان پارٹی اور قومی اسمبلی کے رکن، عون چوہدری نے وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔ رکن قومی اسمبلی، ملک سیف الملوک کھوکھر، پارٹی کے رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، یاور کمال، اور امیر حیدر سنگھا بھی حاضر تھے۔ اس ملاقات میں ملکی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔