Awn Chaudhry

Awn Chaudhry

:سینئر رہنما استحکام پاکستان پارٹی اور رکن قومی اسمبلی عون چوہدری کا سوالنامہ

پاکستان کے ادارے ہماری شان اور عزت ہیں۔ کیا ان لوگوں کو بھی نوٹس ملے گا جو اداروں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں؟ وہ کون سے عناصر ہیں جو عدالتوں اور اداروں کو لڑانا چاہتے ہیں؟ مرضی کے فیصلوں کے لیے ماتحت عدالتوں پر سینئرز کے دباؤ کا بھی نوٹس لیا جائے گا؟

وائٹ ہاؤس پریس کانفرنس میں عدلیہ اور اداروں سے متعلق سوالات کروائے گئے۔ وہ عناصر کون ہیں جو فنڈنگ کے ذریعے ایسے سوالات کرواتے ہیں؟ کیا یہ ملک کے خلاف سازش اور غداری نہیں ہے؟ سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف بھی کوئی نوٹس ہو گا؟

کیوں مخصوص شخص کو ویڈیو لنک کی سہولت دی جاتی ہے؟ کیوں تین دن میں ضمانتیں مل جاتی ہیں؟ ہزاروں قیدی جیل میں بیٹھے ہیں، انہیں یہ سہولیات کیوں میسر نہیں؟ کیوں ہمارے ملک میں قانون سب کے لیے برابر نہیں؟

About The Author