اقبال ٹاؤن کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ علاقے کے مکینوں کی مشکلات کا حل نکل آیا۔ این اے 128 سے کامیاب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ اقبال ٹاؤن کے علاقے کریم بلاک کے مکینوں کو پانی کی فراہمی کے لیے ٹیوب ویل نصب کروا دیا۔ ٹیوب ویل کے افتتاح کے بعد عون چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقے کے عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے۔ عوامی خدمت جتنی بھی کی جائے کم ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران کیے گئے اپنے تمام وعدے پورے کریں گے۔